کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی کے امیرمولاناخلیل احمدمخلص ،خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ، جمعیت کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد، جامعتہ الرشیدکراچی کے سربراہ ومولانامفتی عبدالرحیم، جمعیت نظریاتی سندھ کے امیرمولانا عزیزاحمدشاہ امروٹی، سندھ کے جنرل سیکرٹری مولاناپیروحیداللہ ہالیجوی،مولاناموسیٰ خان کے صاحبزادے مولانامحمدزبیرالبازئی، جمعیت نظریاتی اسلام آبادکے امیرمولاناحافظ خیرمحمد، اسلام آبادسے حاجی قدرت اللہ، حاجی جہانگیرخان لونی سمیت قطر،دبئی ودیگرممالک سے فون کرکے جبکہ رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے، حاجی مولوی نواب الکوزئی، ماسٹرنادرخان، ملاعبدالصمدسابق ناظم مولوی محمدایوب، مولوی ہمایوں چشتی ودیگرنے سول ہسپتال ٹراماسینٹرآکر چمن دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور جمعیت نظریاتی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی ودیگرقیادت پر حملے کی مذمت کی۔اس موقع پر جمعیت نظریاتی کے رہنمائوں نے کہا کہ موٹر سائیکل بم دھماکے میں 7 نظریاتی ساتھی شہید اور 21 شدید زخمی ہوئے، اس سے قبل بلوچستان میں لاتعداد ایسے سانحات پے درپے رونما ہوئے اوربیگناہ عوام کو نشانہ بنایاگیا ان کے قاتلوں کو کون کیفر کردار تک پہنچائے گا جبکہ مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی میں تعاون کرنے والے وکلاء کو اجتماعی طور پر شہید کیاگیا، مگر افسوس کسی ایک کو بھی انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہاکہ جس حکومت کسی مقتول کے قاتل گرفتارنہ کرسکے تواس کے قاتل وقت کے حکمران ہوتے ہیں۔ جمعیت نظریاتی کے رہنمائوں نے کہاکہ چمن دھماکے کے قاتلوں کو فوری طور پرگرفتارکیا جائے اور قائدین کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر انتظامی افسران کو برطرف کیا جائے۔