ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان لودھراں دورویہ سڑک کے 7 ارب روپے کے پراجیکٹ کی منظوری دی جاچکی ہے جی ایم این ایچ اے لودھراں ملتان بشارت حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر مجاہد کالرو نے کمشنر جاوید اختر محمود کو بریفنگ دی اور بتایا کہ 62 کلومیٹر طویل سڑک پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے میں 5 فلائی اوورز، ایک انڈر پاس بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔