• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سیوریج کی بہتری کیلئے 2 ارب مانگے ہیں،لیاقت علی چٹھہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نےکہا ہے کہ ہاؤسنگ اربن ڈوپلمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے آئندہ مالی سال کے لیے 44ارب کی 272ترقیاتی سکیمیں تیا رکر لی ہیں ۔ ملتان کی سیوریج کی بہتری کے لیئے 2ارب کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ تونسہ اور ڈی جی خان میں سیوریج کی سکیمیں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی جاری 590پی ایچ ای کی سکیموں میں 410مکمل کر لیں 180کو مکمل کرنے کے لیئے 10 سے 15جون کی ڈیڈلائن دے دی گئی ہے، 50 فیصدسے کم کارکردگی دکھانے والے 7ایکسیئن کو شوکاز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین