• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مقامی ساختہ لانگ رینج لڑاکا ڈرون ’’غزہ‘‘ کی نمائش

تہران (جنگ نیوز )ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ 2 ہزار کلومیٹرتک مار کرنے والے لڑاکا ڈرون کی نمائش کی اور فلسطینیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس کا نام ʼغزہ رکھ لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈرون کا نام فلسطینی جدوجہد سے متاثر ہوکر ان کے اعزاز میں غزہ رکھا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ نیا ڈرون میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ، 13 بم اور 500 کلو گرام الیکٹرونکس کی اشیا ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاسداران انقلاب کے میجرجنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ نئے ڈرون کانام ʼغزہ ان کے اعزاز میں رکھا گیا ہے جو آج حملہ آور اور جارحیت پسند صہیونیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ایران کے میزائل نظام کے خلاف امریکی سمیت مغربی طاقتیں آواز اٹھاتی رہتی ہیں تاہم ایران ان کو مسترد کرتا آیا ہے جبکہ غزہ کی حکمران جماعت حماس کی مدد کا بھی الزام دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین