• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی خطاب میں امہ کی قائدانہ رہنمائی کی، فائق شاہ

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جنرل اسمبلی میں خطاب اور صہیونی میڈیا کو بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی خطاب میں امہ کی قائدانہ رہنمائی کی، اور صہیونی میڈیا کے دہرے معیار کو بے نقاب کیا، پاکستان، ترکی، اور سوڈان کا مشترکہ موقف اپنانا نتائج پیدا کر گیا جبکہ مصر نے بھی جنگ بندی کیلئے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سفاکیت، جارحیت اور ظلم کسی کو نظر نہیں آتا، بچے، خواتین اور نوجوانوں کی شہادت عالمی اداروں اور میڈیا سے کیوں اوجھل ہیں
تازہ ترین