لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی پنجاب کے آرگنائزر راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے آگے بندھ باندھنے میں ناکام ہوچکی ہےحکومتی کمیٹی کی جعلی رپورٹوں سے عوام مطمئن نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک کی تازہ رپورٹ حکومتی کارگزاریوں کا پردہ چاک کر رہی ہے۔ حکومت اڑھائی برس میں ملک پر مزید 146کھرب روپے کے قرضوں کا بوجھ لاد چکی ہے۔آٹا چینی دال کی قیمتیں پر لگا کر اڑ رہی ہیں اورعام آدمی کے استعمال کی اشیاء گذشتہ ایک ہفتے میں 1.21سے 12.74فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم ناکام ہوچکی ہے ،بجٹ میں مزید مہنگائی بم گرائے جا ئینگے، پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر اسمبلیوں، سینیٹ اور عوامی عدالت میں آواز اٹھاتی رہے گی پیپلز پارٹی برسر اقتدار آ کر گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دیگی اور عوامی امنگوں کی ترجمان بنے گی ۔