• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 ٹرکوں پر لدی غیر قانونی گندم پکڑی گئی


کراچی کے علاقے منگھو پیر میں حب ندی کے قریب 2 ٹرکوں سے 289 بوری غیر قانونی گندم پکڑی گئی۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے گندم ذخیرہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، گندم بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے لیے لائی گئی تھی۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا کہ منگھوپیر میں بلوچستان سے سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

انہوں نے بتایا کہ حب ندی کے قریب 2 ٹرکوں سے 289 بوریاں گندم برآمد ہوئی ہیں۔

گندم بلوچستان سے غیر قانونی طور پر سندھ میں ذخیرہ کرنے کے لیے منتقل کی گئی تھی کہ پکڑی گئی۔

اسمگل شدہ گندم کو محکمہ فوڈ نے تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور عبدالغفور اور منور کو بھی محکمہ خوراک نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

تازہ ترین