• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور میں گزشتہ رات بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

فلڈ کنٹرول روم پنجاب کے مطابق راجن پور کے برساتی ندی نالوں سے درمیانے درجے کا سیلابی پانی گزر رہا ہے۔

راجن پور کے کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ رات بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالے کاہا سلطان سے 21 ہزار کیوسک کا سیلابی پانی گزر رہا ہے، جبکہ نالہ چھاچھر سے 3 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزر رہا ہے۔

برساتی ندی نالوں میں درمیانے درجے کا سیلابی پانی گزر رہا ہے جو اپنے راستوں سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں شامل ہوگا۔

تازہ ترین