• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: مسلح ڈاکو شہری سے نقدی موبائل، موٹرسائیکل چھین کر فرار

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مسلح ڈاکو شہری سے نقدی موبائل  اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات رحیم یار خان کے علاقے عباسیہ ٹاؤن میں پیش آئی جہاں شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر گھر کے دروازے پر پہنچا تو دو ڈاکوؤں نے اُس سے نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بغیر نقاب مسلح ڈاکوؤں کو شہری کو لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

تازہ ترین