• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے لہجے سے واضح ہے کہ وہ قصور وار ہیں، عمران

It Is Clear From Prime Minister Tone That He Is Guilty Imran Khan
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے لہجے سے واضح ہے کہ وہ قصور وار ہیں، فضل الرحمان کا لہجہ بھی شریف خاندان کے قصوروار ہونے کی تصدیق کرتاہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے کتنی دولت باہر بھیجی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ فضل الرحمن کا لہجہ بھی شریف خاندان کے قصوروار ہونے کی تصدیق کرتاہے۔

اس سے قبل پشاور میں یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہزارہ گئے تو مانسہرہ یونیورسٹی بند کردی گئی،آج بنوں میں اسکول بند کرادیےگئے، خیبر پختونخوا وہ صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر ہے، اسکول بند کرنےوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
تازہ ترین