کہا جاتا ہے کہ ہمت ، حوصلہ اور جنون ہو تو ہر ناممکن چیز کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب چلنے پھرنے سے معذور لڑکیو ں نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر باسکٹ بال کھیل کر سب کو حیران کردیا۔
افغانستا ن کے شہر کابل میں درجنوں با صلاحیت لڑکیوں نے اپنے شوق کو معذوری کے آڑے نہ آنے دیا اور ایسی مہارت سے یہ کھیل کھیلا کہ دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔
اس مقابلے میں دو ٹیموں پر مشتمل یہ لڑکیا ں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی دکھائی دیں، جن کی ہمت اور حوصلے کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ معذوری مجبوری نہیں ہوتی، اگر کچھ کر گزرنے کا جنون ہو تو ہر ناممکن چیز کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔