• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک کا کراچی میں مکمل بجلی بحالی کا اعلان

کےالیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے تمام رہائشی و کمرشل فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال ہوچکی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شاہ فیصل، لیاری، ملیر اور نارتھ کراچی سمیت شہر بھر میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق طارق روڈ، جوہر چورنگی، لانڈھی اور کورنگی میں بھی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بجلی کا بہت بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، ہفتے کو دوپہر 12 بجے پورے شہر کی بجلی غائب ہوگئی۔

3 بجے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع ہوا، رات گئے بھی کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی شروع نہ ہوسکی تھی۔

کے الیکٹرک نے اس حوالے سے کہا تھاکہ شہر کو بجلی فراہم کرنے والی این کے آئی بلدیہ 1 اور 2 ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ سے فراہمی متاثر ہوئی، ترسیلی نظام فعال رہا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو دوپہر ڈیڑھ بجے شہر کے بیشتر حصے میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے ضلع وسطی، غربی اور ملیر کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔

شدید گرم موسم میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری بلبلا اٹھےاور انہیں روز مرہ امور کی انجام دہی میں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

تازہ ترین