کراچی (ٹی وی ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کے فرائض ادا کرنے کے بعد وطن واپسی پر کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں دل کی گہرائیوں سے اور سب پاکستانیوں کو مبارک ہو جس مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مجھے نیویارک بھیجا تھا ﷲ نے اپنے کرم اور حبیب کے صدقے اس نے ہمیں کامیاب کیا۔ جو خونریزی ہو رہی تھی اس میں فی الحال وقفہ آگیا ہے سیز فائر کا اعلان ہوگیا ہے ہمارا پہلا مقصد یہی تھا کہ اس خونریزی کو روکا جائے اور قبلہ اول کے بے حرمتی کو فی الفور بند ہونا چاہیے آپ کی دعاؤں کی وجہ سے یہ ہوگیا سلامتی کونسل کے چاروں اجلاس بے نتیجہ رہے اس کے بعد ایک حکمت عملی کے تحت او آئی سی کے پلیٹ فارم سے فیصلہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے رجوع کریں ار اُمہ کا نقطہ نظر اس کے سامنے پیش کیا جائے اور مشترکہ درخواست پیش کی گئی۔