• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کو ہٹانے کا مشن نہیں ہے، سعید اکبر

جہانگیر ترین کے حمایتی گروپ کے رہنما سعید اکبر کا کہنا ہے کہ ہمارا عثمان بزدار کو ہٹانے کا مشن نہیں ہے، نہ ہی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جانے کا کوئی مینڈیٹ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے حمایتی گروپ کے رہنما سعید اکبر نے کہا کہ ہمارے گروپ میں مزید گروپنگ کی کوئی بات نہیں ہے، ہمارے گروپ میں سب ایک پیج پر ہیں اور جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔

سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر کی رپورٹ اگر جہانگیر ترین کےخلاف بھی ہوئی تو ہم اس کی تائید کریں گے، احتجاج نہیں کریں گے۔

سعید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر کی رپورٹ جب بھی آئے اسے پبلک کیا جائے تاکہ عام آدمی بھی پڑھ سکے۔

تازہ ترین