• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے سٹی کورٹ میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےسٹی کورٹ میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع ہر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے مہلک وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال کریں اور غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں۔

تازہ ترین