• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آئی ٹی سےجڑے 9 منصوبے لا رہے ہیں، امین الحق

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ سندھ میں آئی ٹی سےجڑے 9 منصوبے لا رہے ہیں۔

انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اندرون سندھ میں تھری اورفور جی کے مسائل ہے، جیکب آباد میں تھری جی اور فور جی کا افتتاح کریں گے۔

امین الحق نے کہا کہ  تھری جی اور فور جی سے 10 لاکھ آبادی کو فائدہ ہوگا، سندھ میں آئی ٹی سےجڑے 9 منصوبے لا رہے ہیں، دسمبر سے پاکستان میں اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ شروع کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شکارپور میں شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شکارپور میں شہید اہلکاروں کےورثاکو50 لاکھ،زخمیوں کو 25 لاکھ روپے دیئے جائیں، پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کی جائے۔

امین الحق نے کہا کہ میرٹ پر سندھ پولیس میں بھرتیاں کی جائیں۔

تازہ ترین