• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی امید اورترقی کی کرن ہے: امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کمیونیکشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی امید اورترقی کی کرن ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے ٹیلی مواصلات و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن پر جاری پیغام میں کہا کہ کورونا نے عالمی معیشت اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، ٹیلی مواصلات نے میل جول پر پابندیوں میں ایک دوسرے کو قریب رکھنے میں اہم کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی و ٹیلی کم یونیکشن شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے، یونیورسل سروس فنڈ کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے درجنوں منصوبے شروع کیے۔

امین الحق نے کہا کہ 100 ملین سے زائدانٹرنیٹ اور181ملین سے زائد موبائل فون صارفین کی تعداد ہوچکی ہے۔

تازہ ترین