• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی پی ایس ایل سے باہر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی پی ایس ایل کے چھٹے سیزن سے باہر ہوگئے، نسیم شاہ نے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ  نسیم شاہ نے ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی، فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آئسولیشن سے ریلیز کر دیا گیا ہے، نسیم شاہ 26 مئی کو ابوظبی روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سب افراد کو ہوٹل میں رپورٹ کے وقت 48 گھنٹے  قبل کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی، نسیم شاہ نے 18 مئی کو کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی، پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں ہوٹل کی الگ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا۔

ڈائڑیکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہے کہ تین رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل کی سفارشات پر نسیم شاہ کو ریلیز کا فیصلہ کیا،  جبکہ فاسٹ بولر کو ایونٹ میں شرکت سے روک کر فخر محسوس نہیں کررہے۔

بابر حامد نے کہا کہ  نظر انداز کرتے تو ممکنہ طور پر ایونٹ کو خطرے میں ڈال دیتے، فیصلہ قبول کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیغام ہے کہ خلاف ورزی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین