• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر شہباز کو روکنے والے افسر کو انعام


عدالتی اجازت کے باوجود شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو دس ہزار روپے انعام مل گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر شہباز شریف کو روکنے والے ایف آئی اے کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر رضوان نےجا ری کیا۔

سرٹیفکیٹ کے مطابق انسپکٹر رانا اعجاز نے پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے لسٹ میں نام ہونے کے باعث شہباز شریف کو باہر جانے سے روکا جو قابل تحسین ہے۔


دوسری جانب بیرونِ ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ نے واپس لیے جانے کی بنا پر نمٹا دی۔

ہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف دائر درخواستیں واپس لینے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی درخواستیں واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے پر عملدرآمد سے متعلق درخواستیں واپس لینےکی استدعا کی۔

تحریری فیصلے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مطابق وفاقی حکومت کے وکیل کے مطابق شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ای سی ایل میں ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے وکیل کے مطابق ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدر آمد کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔

تازہ ترین