قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔
شہباز شریف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکومت مخالف تحریک چلانےکی پیشکش کردی۔
عشائیے میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان شریک ہوئیں۔
اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں امیر حیدر ہوتی، مولانا اسعد محمود، علامہ ساجد میر، محسن داوڑ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے بارے میں حکومت کےاعداد و شمار جعلی ہیں، بجٹ اجلاس میں حکومتی اعداد و شمار کی قلعی کھولیں گے۔