• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ میں مرغوں کی لڑائی کے واقعے پر اے ایس پی کینٹ کا بیان


نوشہرہ میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے اور پولیس چھاپے کے واقعے پر اے ایس پی کینٹ کا بیان سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مقامی عدالت نے 71 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، عدالت نے مرغوں کو رسال پور پولیس کے حوالے کیا تھا، مرغے پولیس لاک اپ میں موجود ہیں۔ وائلڈ لائف حکام نے بھی مرغے لینے سے انکار کردیا۔


اے ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروادی ہے۔

تازہ ترین