وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ میں ڈاکوؤں کے زیر تسلط علاقوں میں رینجرز کے آپریشن کا مطالبہ کردیا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اس سال گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے۔
انھوں نے سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے حالات بہتر نہیں ہیں، اب تو یہ حالات ہو چکے ہیں کہ صوبے میں پولیس کو تحفظ دینے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اپنی حفاظت نہیں کرسکتی تو شہریوں کی حفاظت کیسے کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شکارپور کا علاقہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ان علاقوں میں رینجرز آپریشن کرائے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ رینجرز یہاں کے علاقے صاف کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے۔
انھوں نے سندھ کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا نظام ہی کرپشن کے اوپر ہے، یہاں کے لیڈرز کے دبئی میں ٹاور کھڑے ہیں۔