ملتان (سٹاف رپورٹر) غلط دوائی سے تین بچوں کے جاں بحق ہونےکے بعداتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری، تھانہ مظفرآبادپولیس کو ڈاکٹر آصف نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ شب ٹیم کےہمراہ علاقہ ٹھٹھی لال یونین کونسل میں مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا معائنہ کیا، اس دوران تنویر کلینک کو سیل کردیا گیا، ملزمان محمد خالد اور محمد سلیم خود کو ڈاکٹر ظاہرکرکے سرجیکل آپریشن اور ادویات تجویز کرکےلوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے۔ پولیس نےملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔