• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے طلبہ کا بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

پشاور( وقائع نگار) پشاوربورڈ امتحانات ملتوی یا تاخیر سے لینے کیلئے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور پشاور تعلیمی بورڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں مختلف سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بورڈ امتحانات ملتوی ہونے کے نعرے درج تھے جبکہ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ کورس مکمل نہیں ہوا اور تیاری بھی مکمل نہیں کی گئی ہے جبکہ جون جولائی میں کوئی بھی طالب علم امتحان دینے کیلئے تیار نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحان فی الحال موخر کر کے طلبہ کو تیاری کا موقع دیا جائے بعدازاں طلبہ کے وفد نے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد احتجاج ختم کیا ۔
تازہ ترین