پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں 12 روز قبل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 14سالہ لڑکے کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا۔
لڑکے کے قاتل کا پولیس نے سراغ لگا لیا، مقتول کا قاتل اس کا بہنوئی نکلا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظہور کے اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا مقتول اکرام کو پتہ چل گیا تھا۔
اکرام کے بہنوئی ظہور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اکرام پر تشدد کیا اور پھر اسے قتل کر دیا۔
سالے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ظہور منشیات فروش ہے جس کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔