• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 سالہ لڑکے کے قتل کا الزام، 24 سالہ شخص کی عدالت میں پیشی

لندن (پی اے) 9 سالہ لڑکے کے اقدام قتل کے الزام میں ایک شخص کیمبرج کرائون کورٹ جج کے سامنے پیش ہوا جس نے لڑکے کو بار بار چاقو گھونپا تھا۔ 24 سالہ فیصل خان پر الزام ہے کہ اس نے پیٹربرا کی ایک سٹریٹ میں 8 مئی کو اس بچے کا تعاقب کیا اور اس پر حملہ کیا۔ المونڈ روڈ ڈاگ سٹورپ سے تعلق رکھنے والے مدعی کو پیر کو کیمبرج کراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ایک عدالتی عہدیدار نے بتایا کہ خان سے عوامی مقام پر قتل کی کوشش اور چاقو رکھنے کے الزام میں استدعا داخل کرنے کیلئے نہیں کہا گیا۔ اس کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی گئی جبکہ سائیکیٹرک رپورٹس لی جائیں گی۔ عدالتی افسر نے کہا کہ کیس کے عبوری ٹرائل کیلئے سماعت کی تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ کیمبرج شائر پولیس نے کہا کہ لڑکا اپنے بڑے بھائی کے ساتھ جا رہا تھا جب اس پر پیورل روڈ پر حملہ ہوا تھا۔ اس کے چہرے اور سر پر کئی زخم آئے تھے۔ ایمبولینس سروس نے آفیسرز کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:24 بجے جائے وقوع پر بلایا تھا۔ ابتدائی طور پر لڑکے کو پیٹربرا سٹی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ اسے زندگی بدل دینے والے زخم آئے تھے۔ فورس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں اسے کیمبرج کے ایڈنبروک ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔

تازہ ترین