سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نیب ریفرنسز منتقلی کیس ڈی لسٹ کر دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آج کیس کی سماعت کرنی تھی۔
بینچ کی عدم دستیابی کے باعث عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔
آصف زرداری نے 4 نیب ریفرنسز اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف مقدمات اسلام آباد منتقلی کی استدعا کر رکھی ہے۔
اس سے قبل آصف زرداری کے ریفرنسز منتقلی کا کیس 3 بار مؤخر کیا جا چکا ہے۔