چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانےکی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کے لیے وہ کل اسلام آباد سے لاہور جائیں گے۔
چوہدری نثار کل اسپیکر پنجاب اسمبلی کی غیر حاضری کے باعث صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھاسکے تھے۔
چوہدری نثار کل بروز بدھ پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے، وہ گزشتہ روز حلف اٹھانے کےلیے پنجاب اسمبلی آئے تھے۔
پیر کو پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عدم موجودگی سمیت دیگر معاملات کے باعث وہ حلف اٹھاسکے تھے۔