• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر زمان کائرہ نے پی ڈی ایم میں واپسی کیلئے 2 شرائط رکھ دیں


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے گالی واپس لینے اور شاہد خاقان عباسی سے معذرت کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پتوکی میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں آنے کو تیار ہے لیکن اس سے قبل مولانا گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں۔

انہوں نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ پر الزام لگایا کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم کو اپنی خواہشات کے لیے استعمال کیا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ ہمارا ساتھ دیتی تو آج نہ صرف پنجاب بلکہ مرکزی حکومت بھی ختم ہوچکی ہوتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہوچکی، وعدوں پر وعدے کر رہی ہے، خان صاحب نے ہر وعدے سے انحراف کیا ہے۔

قمر زمان کائزہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے لوگ باتیں کر رہے ہیں، حکومت کا ایجنڈہ مخالفین کو گالیاں دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شاہد خاقان، رانا تنویر سمیت سب کہہ رہے ہیں، وہ اس حکومت کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شاہد خاقان نے ن لیگ میں دراڑوں کو واضح کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی میں دھڑے بن گئے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔

تازہ ترین