گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)یجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا عبدالشکورنے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، دھوکہ دہی و فراڈ کے الزام میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر، 2ایس ڈی اوز سمیت مختلف محکموں کے 5 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے، پنجاب حکومت نے ہندل میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کی سکیم کی منظوری دی جس کا ٹھیکہ کمپنی کو دیا گیا، ٹھیکے دار نے محکمے کے افسران کی ملی بھگت سے غیرمعیاری مٹیریل استعمال کیا۔