• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PP کو غیر مشروط واپس لیا تو PDM کا عہدہ چھوڑ دونگا، شاہد خاقان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی غیر مشروط طور پر دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے،اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،پی ڈی ایم میں وہی شامل ہو گا جو اپنا اعتماد بحال کریں گے،پی پی پی پھاڑی گئی وضاحت کو جوڑے،پڑھے اور جواب دے ورنہ کوئی جگہ نہیں، منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ای سی سی اور رنگ روڈ دونوں اسکینڈلز پر کچھ بھی نہیں ہوگا، دونوں اسکینڈلزمیں جن کے نام آرہے ہیں ،انہیں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، دونوں اسکینڈلز کے اصل ملزم کوئی اور ہیں،حکومت کے دعوے پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں، عوام 110 روپے کلو میں چینی خرید رہے ہیں، چینی کی قیمتیں بڑھانے کا ذمے دار کون ہے، آج تک پتہ نہیں چلا۔

تازہ ترین