گجرات (نمائندہ جنگ) جلالپورجٹاں میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی، گاؤں کنگ بڈھا میں جمیل حسین نے اپنی والدہ کے ساتھ ملکر بیوی کرن بی بی کو گھریلو جھگڑے پر تشدد کیا اور تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ جھلس گئی، جسے طبی امداد کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پہنچا دیا گیا، پولیس نے خاوند اورساس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔