کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اغبرگ میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 2 دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران کمپاونڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔