• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں،فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں ، ملک بھر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر پر عوام کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا، فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹر میں یومیہ سات ہزار سے دس ہزار افراد کی ویکسینیشن سہولت ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد میں ویکسینیشن کیلئے تقریبا 24 سے زائد سینٹرز قائم کیے ہیں۔

تازہ ترین