• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے اور اس میں ہُنر لازمی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواہد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا کو تبدیل کیا اور اب پاکستان کو بھی تبدیل کرے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کی سوچ نوکریوں کے بجائے اب کاروبار کی طرف ہے، نوکریوں والی سوچ نیچے اور کاوربار والی سوچ اوپر آرہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی کی عمر تیس سال سے کم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ہنر کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے کہا فیکس ٹیلی گرام کیسٹس کا دور اب چلا گیا، وٹس ایپ رابطے کے حوالے سے بڑی تبدیلی لے آیا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اگر علم اور عقل نہیں ہے تو انسان دنیا سے پیچھے رہ جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو وافر موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو علم دلیل اور منطق پر فیصلہ کرنا چاہیے۔

تازہ ترین