• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا اور  امتحانات کی پالیسی بھی تشکیل دے دی۔

انتظامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مطابق بی ایس، بی ایڈ، اے ڈی ای اور اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات 6 تا 13جون ہوں گے۔

پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم ایڈ، ایم اے اور ایم ایس سی کے امتحانات 4 تا 11 جولائی ہوں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات بھی 4 تا 11جولائی ہوں گے۔

واضح رہے کہ تمام امتحانات سے متعلق تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہیں۔

تازہ ترین