وفاقی حکومت کی جانب سے ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنر تقرری کر دی گئی ہے۔
آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی کمشنر تقرری کی منظوری دے دی۔
زاہد حفیظ چوہدری اس وقت دفترِ خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ اس سے قبل برطانیہ اور امریکا میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔