• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی کہیں نہیں جا رہا، صحافی کے سوال پر چوہدری نثار کا جواب


سابق وزیر داخلہ و رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی  کے بیان پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔

چوہدری نثار علی خان رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، حلف برداری کے بعد پنجاب اسمبلی  کے احاطہ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار  نے کہا کہ جلد لاہور کا دورہ کروں گا اور صحافیوں سے تفصیلی بات کروں گا۔

چوہدری نثار سے صحافی نے سوال کیا کہ کس  پارٹی میں جارہے ہیں؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ  ابھی کہیں نہیں جا رہا۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

چوہدری نثار علی خان حلف اٹھانے کے لیے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔

پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکریٹری اسمبلی نے چوہدری نثار کو ان کے حلف سے متعلق اعتماد میں لیا۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے انہیں بتایا کہ آپ کے خلاف دائر پٹیشنز کا اسٹیٹس چیک کر لیا ہے، آپ حلف اٹھا سکتے ہیں، کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ن لیگ میں آنا چاہتے ہیں تو پارٹی سے رابطہ کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار 3 سال تک ن لیگ سے لاتعلق رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار نے اگر شہباز شریف سے جماعت میں آنے کا کہا ہے تو یہ بات جماعت میں رکھنا ہوگی۔

تازہ ترین