• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے رکنِ پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

چوہدری نثار علی خان حلف اٹھانے کے لیے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔

پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکریٹری اسمبلی نے چوہدری نثار کو ان کے حلف سے متعلق اعتماد میں لیا۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے انہیں بتایا کہ آپ کے خلاف دائر پٹیشنز کا اسٹیٹس چیک کر لیا ہے، آپ حلف اٹھا سکتے ہیں، کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔



2 روز قبل بھی چوہدری نثار پنجاب اسمبلی پہنچے تھے لیکن وہ اس موقع پر حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔

وہ 2018ء کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے آج حلف اٹھایا ہے۔

تازہ ترین