• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو زرداری


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں، شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پھاڑنے سے متعلق ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کو جوابدہ نہیں، صرف اپنے جیالوں کے جوابدہ ہیں۔

ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کے معاملے پر پاکستان میں ناانصافی کی جارہی ہے، زیریں سندھ کے علاقوں کو زراعت کے لیے پانی نہیں مل رہا۔

تازہ ترین