• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک، حیدرآباد سکھر موٹروے سمیت 361.48 ارب روپے کے 10 ترقیاتی منصوبے تیار

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک ) نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے سمیت 361ارب 48کروڑ روپے مالیت کے 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، ایکنک اجلاس کی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی، ایکنک نے گومل زام ڈیم منصوبے کیلئے 25 ارب 92کروڑ کی منظوری دے دی ، ایکنک نے دوسرے نظرثانی پی سی ون کی منظوری دیدی ، منصوبے سے 17.4 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی اور 1.91 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوسکے گی ،یہ منصوبہ جنوبی وزیر ستان میں دریائے گومل پر تعمیر ہوگا،ایکنک نے 28اگست 2013کو ایکنک اجلاس میں دی گئی منظوری میں رعایت کرتے ہوئے پروجیکٹ کے مالیاتی ا خراجات کی بھی منظوری دی ، سندھ میں کورونا کی وباء سے نمٹنے اور قدرتی آفات کنٹرول کیلئے 20ارب 82 کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت کے پروگرام کی منظوری بھی دے دی گئی ، وفاق اور حکومت سندھ مساوی فنڈنگ کرکے 2023ء تک پروگرام مکمل کریں گی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے میں لاگت بڑھنے کی صورت میں اس کا بوجھ صوبائی حکومت برداشت کریگی ، اجلاس میں گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے میں 16 ارب 40کروڑروپے سے 30 میگاواٹ کے گھواری ہائیڈرو پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین