• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے ان کے مداحوں کو تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری متعدد پوسٹ میں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

پوسٹس میں اداکارہ نے دلہن بنے سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک کالے لباس میں بھاری بھرکم جیولری کے ساتھ بھی تصویر جاری کی۔



اداکارہ نے ڈیزائنر سارہ شاہ جہان کیلئے اپنا یہ شُوٹ کروایا جسے پسند کرنے والوں میں ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے سائرہ یوسف کی تصویر پر کمنٹ میں کہا کہ ’آپ بے حد دلکش و دل نشین ہیں۔‘ ماہرہ خان نے کہا کہ ان کا یہ شوٹ تو انتہائی دلکش ہے۔

مداح بھی اداکارہ کی خوبصورتی کو سراہنے میں پیچھے نہ رہے اور کہا کہ آج تو ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد انسٹاگرام کو بھی خود پر رشک آرہا ہوگا۔

سائرہ کے مداحوں نے ان کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے انہیں ملکہ بھی قرار دیا ہے۔

ماڈل، فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔

سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بےشمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین