• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان: لادی گینگ نے تیسرا مغوی آزاد کردیا، فورسز کا آپریشن جاری


ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ تمن کھوسہ میں قبائلی فورس، بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ڈاکوؤں نے تیسرا مغوی آزاد کر دیا ہے جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق دو روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ تمن کھوسہ میں لادی گینگ نےتین افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کرکے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا ۔

ڈاکو تیسرے مغوی خادم حسین کو اپنے ساتھ لے گئے تھے اور رات گئے اُسے چھوڑ دیا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

آج دوسرے روز بھی قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس ، پنجاب پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے، سیمنٹ فیکٹری کے عقبی پہاڑی سلسلے اور قبائلی علاقہ کشوبہ میں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین