• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6، کھلاڑی اور آفیشلز ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے کھلاڑی اور آفیشلز ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر آج شام 5بجے روانہ ہوں گی۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ جن افراد کے ویزوں کا انتظار ہے وہ بعد میں ابوظہبی جائیں گے۔

ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے کریو کو ابوظہبی داخلے کی اجازت نہیں مل سکی ہے لہذا ایسے ملک کے براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی لایا جائے گا جو ریڈ لسٹ میں نہیں ہیں۔

اس سے قبل آن لائن اجلاس کے دوران پی سی بی نے دو گھنٹے بعد فرنچائز کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا کہا تھا، فرنچائز مالکان اور پی سی بی کا ایک اور ہنگامی اجلاس شام کو ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز مکمل کرانے کیلئے ابوظہبی کے متبادل وینیو پر بھی غور کیا گیا۔

تازہ ترین