• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرونِ ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا معاملہ تھا اس لیے بیرون ملک جارہا تھا۔

ایک بیان میں لیگی صدر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کرکٹ یا کسی سے جادو ٹونہ سیکھنے نہیں جارہا تھا۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جب جیل میں تھا اس وقت پی ڈی ایم بنی، اپنی رائے کسی پر مسلط نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہے اور ٹوٹتے رہے ہیں، 9 ستاروں کا بھی اتحاد بنا تھا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ہے۔ 

لیگی صدر نے کہا کہ پہلے پی ڈی ایم میں دس جماعتیں تھیں اب 8 ہیں، پی ڈی ایم تقسیم ہوئی ہے تو ہمارے پاس پارلیمان کا فورم بھی موجود ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ، کشمیر، کورونا سمیت دیگر معاملات پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت سے لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

تازہ ترین