• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل ایدھی کی شاہ محمود سے ملاقات، فلسطین امن مشن کی کامیابی پر مبارکباد


ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے آج دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

فیصل ایدھی نے نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئے سفارتی مشن کی کامیابی پر انھیں مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونے تک مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد مظلوم فلسطینیوں کی بحالی کیلئے ادویات اوردیگر امدادی سامان جلد بھجوانے کے خواہشمند ہیں۔

وزیرخارجہ نے ایدھی فاؤنڈیشن کی انسانیت کیلیے گراں قدر خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

تازہ ترین