• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست دان ڈاکوؤں کے سرپرست، وزیراعلیٰ سندھ کی ہر طرح مدد کریں گے، شیخ رشید

سیاست دان ڈاکوؤں کے سرپرست، شیخ رشید


کراچی (اسٹاف رپورٹر‘ ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی صوبے میں کوئی گورنر راج آرہا ہے تاہم سندھ میں ڈاکوراج ختم کرکے رہیں گے‘ وزیراعلیٰ سندھ کی ہرطرح مددکریں گے ‘سیاسی لوگ ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتے ہیں۔

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی کام کرنے کو تیار ہے ‘سندھ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ رینجرز کو جہاں چاہے استعمال کرے‘امن صوبہ سندھ اور وفاق کا مشترکہ مسئلہ ہے‘ سندھ کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ دوں گا۔

عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور کوشش ہے کہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان کی حکومت آئے‘ ن لیگ میں سے شین نکل چکی ‘ایم کیو ایم کے ساتھ بچپن سے اچھے تعلقات ہیں‘ نادرا کراچی میں کرپٹ افسران پر جھاڑو پھیرا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کوکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

شیخ رشید نے گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ پریس کانفرنس میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ سوشل میڈیا پر ڈاکو راج کا طوفان اٹھایا گیا۔

وزیر اعلی سے ملاقات میں اتفاق ہوا کہ صوبہ اور وفاق مل کر ڈاکوئوں سے نمٹیں گے‘سندھ حکومت چاہے تو پورے صوبے میں رینجرز مہیا کرنے کے لیے تیار ہیں ‘پولیس کو ڈرون بھی دینے کو تیار ہیں۔انسانی جانوں کے مسئلے پر صوبے یا مرکز میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

تازہ ترین