• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا


 تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔

ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1400 فٹ ہے۔

ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 7 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 71 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا میں پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 89 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی ہے، سکھر بیراج انتظامیہ  نے کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

حکام کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی قلت 39 فیصد اور سکھر بیراج پر 36 فیصد ہے۔

تازہ ترین