کورونا ویکسین فائزر کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، عالمی ادارہ صحت کی طرف سے امداد آج اسلام آباد پہنچی۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچادی گئیں۔
فائزر کی کو ویکس کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد ویکسین کے ٹیکس عالمی ادارہ صحت (یونیسیف) کی مدد سے آج اسلام آباد پہنچے ہیں۔
فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد اگلے دو دن میں متوقع ہے، یہ ویکسین ملک بھر میں جاری کووڈ 19 ویکسینیشن مہم میں استعمال ہوگی۔
کووڈ 19 ویکسینیشن مہم اور اس میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شمولیت کو یونیسیف نے حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کویکس کےذریعے ملی ہے، دو ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد اوکسفورڈ اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکس کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے، اور ان کی بھی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے لیے اساتذہ کو واک ان ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ اور عملے کے لیے کل سے واک ان ویکسی نیشن کھول دی گئی ہے ،کل ہی سے 30 سال یا اُن سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن بھی شروع ہوگی۔