• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغیاں ایک اور نئے وائرس کا شکار ہونے لگیں، ماہرین کی تصدیق


ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں مرغیاں ایک نئے وائرس کا شکار ہونے لگیں۔

ویٹرنری یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب میں مرغیوں میں نئے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مرغیاں نئے وائرس ایڈینو کا شکار ہونے لگی ہیں۔

پروفیسر طاہر یعقوب نے بتایا کہ ایڈینو سے پہلے ہی مرغیوں میں رانی کھیت اور انفلوئنزا کے وائرس موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ تینوں وائرس سے مرغیاں عصبی نظام اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہیں۔

وٹرنری یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزید کہا کہ نئے وائرس ایڈینو کی وجہ سے رانی کھیت ویکسین غیر موثر ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ مرغیاں پچھلے دو ماہ سے نئے وائرس کا شکار ہیں، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار مرغیاں مررہی ہیں۔

پروفیسر طاہر یعقوب نے یہ بھی کہا کہ شہری مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی چھوٹی اور کم عمر مرغیاں خریدنے سے اجتناب کریں ۔

اُن کا کہنا تھاکہ شہری مارکیٹوں سے 2 کلو وزن والی مرغیاں ہی خریدیں۔

تازہ ترین